حکمرانوں سے چھٹکارے کیلئے عوام بلاول بھٹوکا ساتھ دیں : ارشاد اللہ سندھو

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)نااہل حکمرانوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے عوام پیپلزپارٹی اور بلاول بھٹو زرداری کا ساتھ دیں 27 فروری کو کراچی سے شروع ہونے والے لانگ مارچ میں شامل ہوکر اسلام آباد پہنچیں ۔ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی ضلع گوجرانوالہ کے جنرل سیکرٹری چوھدری ارشاد اللہ سندھو نے پیپلز لیبر بیورو ضلع گوجرانوالہ کے نومنتخب عہدیداروں کو بخاری روڈ نزد پاسپورٹ آفس گوجرانوالہ میں  نوٹیفکیشن دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔  تقریب سے سرفراز احمد ساہی محمد فاروق ملک رانا محمد حنیف میاں سعید طفیل محمد رضوان احد محمود رامے ایڈووکیٹ ناصر عبادت ملک ایڈووکیٹ شاہد اسلام ایڈووکیٹ، ناصر عبادت ملک ایڈووکیٹ ،ہدایت اللہ بٹ یونس قیصر کھوکھر قیصر،مہر علی اصغر مہر صوفی شکیل نعمان قیصر شیر پنجاب و دیگر نے بھی خطاب کیا اس موقعہ پر چوہدری ارشاد اللہ سندھو نے پیپلز لیبر بیورو ضلع گوجرانوالہ کے نومنتخب عھدیداران صدر ہدایت اللہ بٹ جنرل سیکریٹری یونس قیصر کھوکھر سیکرٹری اطلاعات قیصر مھر کو نوٹیفکیشن دیئے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...