حکمرانوں میں ملک چلانے کی صلاحیت نہیں: پیر اشرف رسول

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری پیر سید اشرف رسول ایم پی اے نے کہا ہے کہ مہنگائی میں اضافہ اور غریب آ دمی کے منہ سے رو ٹی کا نوالہ تک چھین لیا گیا ہے، آئی ایم ایف کے اشارے پر گیس و بجلی کی قیمتوں میں آئے روز اضافہ کر کے غریب عوام کی مشکلات میں اضافہ کیا گیا ہے، حکومتی قرضوں کا بوجھ بھی براہ راست غریب عوام کے کندھوں پر ہے، مہنگائی کا جن بے قابو ہوچکا جسے بوتل میں بند کرپانا موجودہ نااہل حکمرانوں کے بس کی بات نہیں، اپنے ایک بیان میں پیرسید اشرف رسول ایم پی اے نے کہا کہ غربت کو ختم اور غریب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے حکمرانوں نے کوئی موثر اقدام نہیں اٹھایا کیونکہ موجودہ حکمرانوں میں ملک چلانے کی صلاحیت نہیں، حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے کئے گئے وعدے پورے کرنے میں مکمل طور پر ناکام ثابت ہوئی ہے، پاکستان کے عوام غربت اور مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں جنہیں  مسلم لیگ (ن) اقتدار میں آکر ریلیف فراہم کرے گی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...