صدر سندر فائونڈیشن یاسین خان کا دورہ لندن، میئر آف ایلنگ نے استقبال کیا

لاہور (نیوز رپورٹر) سندس فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر محمد یاسین خان نے میئر آف ایلنگ منیر احمد کی خصوصی دعوت پر ٹاؤن ہال ایلنگ لندن کا دورہ کیا ۔ میئر آف ایلنگ اور ٹیم نے پرتپاک استقبال کیا ۔ اس موقع پر محمد یاسین خان نے وفد کو اپنے دورے کے مقاصد اور سندس فاؤنڈیشن کی طرف سے کی جانیوالی سماجی خدمات کے سلسلہ میں آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 25 سال سے پاکستان کے 8 مختلف شہروں میں سندس فاؤنڈیشن کے سینٹرز قائم کئے گئے ہیں۔ یہ سینٹرز تھیلے سیمیا‘ ہیموفیلیا اور خون کے دیگر امراض میں مبتلا 6 ہزار سے زائد بچوں کو خون کی سہولیات میں مصروف عمل ہیں۔ سندس فاؤنڈیشن کے صدر محمد یاسین خان کو سندس فاؤنڈیشن کی خدمات کے اعتراف میں میئر آف ایلنگ کی طرف سے اعترافی سند اور شیلڈ بھی پیش کی گئی۔ ان تمام سینٹرز میں علاج و معالجہ کی تمام جدید ترین سہولتیں موجود ہیں اور اس موذی مرض میں مبتلا بچوں کو علاج کی مفت سہولیات مہیا کی جاتی ہیں۔ اس موقع پر میئر آف ایلنگ لندن منیر احمد نے اپنی اور اپنی ٹیم کی طرف سے صدر سندس فاؤنڈیشن محمد یاسین خان اور ان کی پوری ٹیم کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ پاکستانی واقعی عظیم قوم ہیں اور سماجی خدمات میں پاکستانی قوم کا شمار عظیم قوموں میں کیا جاتا ہے۔ اس موقع پر منیر احمد نے صدر سندس فاؤنڈیشن کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ جب بھی وہ پاکستان آئیں گے سندس فاؤنڈیشن کا ضرور دورہ کریں گے۔
 محمد یاسین خان

ای پیپر دی نیشن