سندھ کے2 جزائر کی قانونی  ملکیت پر نئی بحث چھڑگئی

کراچی(نیوز رپورٹر)سندھ کے جزائر بڈو اوربنڈل کی قانونی ملکیت پر نئی بحث چھڑ گئی۔ سندھ کے2 جزائر پر 4ادارے قانونی طور پر ملکیت کے دعوے دار بن گئے۔ سندھ حکومت ان جزائرکومحکمہ جنگلات کے حوالے کر چکی ہے۔ میری ٹائم ایجنسی ان جزائر پر اپنا قانونی جواز پیش کر رہی ہے جب کہ پورٹ قاسم اتھارٹی نے 1974 قانون کے تحت جزائر کو اپنی ملکیت قرار دیا تھا۔ وفاق نے پاکستان آئی لینڈ ڈوپلپمنٹ اتھارٹی بنا کر ان جزائر کو اپنا قرار دیا ہے۔ یہ جزائر کس کے ہیں ابھی تک فیصلہ نہیں ہوسکا۔ جزائر کی ملکیت سے متعلق اداروں میں سرد جنگ جاری ہے اور ہر ادارہ قانون کا حوالہ دے کر جزائر پر اپنی ملکیت کے دعوے کر رہا ہے۔
سندھ جزائر

ای پیپر دی نیشن