گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی نائب صدر اور اپوزیشن لیڈر پنجاب میاں حمزہ شہباز شریف سے ڈویژنل سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن گوجرانوالہ حاجی عبدالرؤف مغل ایم پی اے کی اہم ملاقات ، پنجاب کی سیاسی صورتحال ، بلدیاتی الیکشن اور پارٹی کی تنظیم سازی کے بارے میں تفصیلی تبادلہء خیال، ملاقات میں سابق سٹی نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن گوجرانوالہ طارق محمود بھٹی بھی موجود تھے ، اس موقع پر میاں حمزہ شہباز شریف نے حاجی عبدالرئوف مغل اور انکے خاندان کی مسلم لیگ ن کے لئے خدمات کو شاندار خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مشرف آمریت میں حاجی عبدالرئوف مغل اور انکے بیٹوںنے جس طرح استقامت اور جواں مردی کے ساتھ انتقامی کارروائیوں کا سامنا کیا وہ انتہائی قابل ستائش اور ناقابل فراموش ہے حاجی عبدالرئوف مغل نے موجودہ دور میں بھی مشکلات کا دلیری سے سامنا کیا ہے مصائب اور مشکلات برداشت کر کے پارٹی کا جھنڈا بلند رکھنے والے پارٹی راہنمائوں اور کارکنوں پر قیادت کو فخر ہے،حاجی عبدالرئوف مغل نے کہا کہ شریف برداران آج بھی عوام کے ہر دلعزیز لیڈر ہیں اور لوگ میاں نواز شریف کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے بے تاب ہیں ،موجودہ حکومت مکمل طور پر فیل ہو چکی ہے عمران نیازی وہ ڈرائیور ہیں جنہیں گاڑی چلانا نہیں آتی تھی لیکن وہ ضدی بچے کی طرح ڈرائیونگ سیٹ پر قابض ہو گئے جسکا تباہ کن نتیجہ عوام کے سامنے ہے ۔