جماعت اسلامی مسئلہ کشمیرکو  ہر فورم  پر آواز اٹھائے گی:میاں لیاقت علی

Feb 03, 2022

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) جماعت اسلامی مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے اور بھارتی مظالم سے اقوام عالم کو آگاہ کرنے کے لئے ہر فورم پر آواز اٹھائے گی ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی سٹی نوشہرہ ورکاں کے جنرل سیکرٹری میاں لیاقت علی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہر سال کی طرح امسال بھی پرسوں 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر بھرپور طریقے سے منایا جائے گا دوپہر 12 بجے دفتر جماعت اسلامی سے ریلی نکالی جائے گی جو شہر کی مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی چوک حیدریہ میں پہنچ کر اختتام پذیر ہو گی جہاں قائدین کا خطاب ہو گا۔ 

مزیدخبریں