شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کے ضلعی صدر کنور عمران سعید نے کہا ہے کہ نواز شریف کی واپسی کی رٹ لگانے والوں نے دیکھ لیا ہے کہ اب نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد بھاگے ہوئے لیڈر کو واپس لانے کیلئے حکومت مکمل چارہ جوئی کرے گی موجودہ حکومت پر بے جاء تنقید کرنے والے احتساب سے بچنے کی ناکام کوششیں کررہے ہیں، سابق حکمرانوں نے پارلیمنٹ‘ کابینہ‘ بیورو کریسی‘ مالیاتی اداروں اور تفتیشی ایجنسیوں کو ہائی جیک کر کے سرکاری وسائل و اختیارات کو کرپشن اور منی لانڈرنگ کیلئے استعمال کیا لیکن تحریک انصا ف کی حکومت اداروں کو مضبوط بنا کر ملک سے کرپشن کو جڑ سے اُکھاڑ پھینکے گی، اپنے ایک بیان میں کنور عمران سعید نے کہا کہ حکومت ملکی حالات کے تناظر میں اپنی معاشی پالیسیاں ترتیب دیں جن سے معاشی ترقی کا گراف بلند ہوا ہے جس کا ریلیف عوام کو ملنا شروع ہوچکا ہے اب عوام روزانہ بڑی بڑی خوشخبریاں سنیں گے۔