لاہور (سٹاف رپورٹر) ممتاز ماہر تعلیم پروگریسو پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر مزمل اقبال صدیقی نے کہا کہ علم بڑی دولت ہے اسکے بغیر ہمارا معاشرہ ترقی کی منازل طے نہیں کرسکتا۔ تعلیم کے میدان میں والدین کی بہت بڑی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے بچوں کو تعلیم کی روشنی سے آراستہ کرنے کیلئے اساتذہ کے ساتھ تعاون کریں۔ وہ الحمرا ہال میں دی گریس سکولز کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر خطاب کر رہے تھے۔ پروگریسو پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں مزمل اقبال صدیقی، خضر حیات گوندل، شیخ ارشد اٹارا، محمد صادق صدیقی، امتیاز احمد شاہین، مقصود احمد گل، محمد ندیم اور دیگر نے گولڈ میڈلز، ٹرافیاں، شیلڈ تقسیم کئے۔