سیلز ٹیکس ریٹرن : 15روزکی توسیع کی جائے:پاکستان ٹیکس بار

Feb 03, 2022

 لاہور(کامرس رپورٹر) پاکستان ٹیکس بارایسوسی ایشن نے نیشنل سیلز ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں 15روزکی توسیع کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ ایف بی آرکے تبدیل ہونے والے  سسٹم کو ذمہ دار قرار دیا ہے  بار  کے صدر رانا منیر حسین اور جنرل سیکرٹری قمرالزمان چوہدری نے کہا کہ ریوائز ریٹرن کا کریڈٹ موجود نہیں تمام انٹریز شناختی کارڈ بیس کردی گئی ہیں جبکہ سیلز ٹیکس کے قانون کے مطابق پورٹل میں بندے کے نام کی بجائے بزنس کا نام آناچاہیے

مزیدخبریں