کراچی (کامرس رپورٹر) خام تیل کی درآمدات میں گزشتہ مالی سال کے چھ مینوں کے مقابلہ میں رواں چھ مہینوں کے دوران لگ بھگ 73فیصد زیادہ زر مبادلہ استعمال ہوا۔ جس نے ملکی معیشت پر منفی اثرات مرتب کئے ہیں۔ سٹیٹ بنک کے مطابق مالی سال کی پہلی ششماہی میں خام تیل کی درآمدات پر2.468 ارب ڈالرکازرمبادلہ صرف ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 72.88 فیصدزیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں خام تیل کی درآمدات کاحجم 1.427 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔ دسمبر2021 میں خام تیل کی درآمدات پر387.79 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہوا جودسمبر2020ء میں 345.44 ملین ڈالرتھا۔ مالی سال 2021 میں خام تیل کی درآمدات کا کل حجم 3.189 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔
خام تیل کی درآمدات میں73فیصد اضافہ پہلی ششماہی کے دوران نمایاں اضافہ، حجم2ارب 46کروڑڈالر رہا
Feb 03, 2022