جوئیانوالہ (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما و سابق یو سی چیئرمین ملک نعمان شہزاد ڈوگر آف موجوکی ملیاں نے کہا ہے کہ نواز لیگ عوام کے حقوق کی جنگ لڑتی رہے گی، ہمارا جینا اور مرنا عوام کیلئے ہے قوم کو ترقی کی منازل طے کرنے کیلئے موجودہ حکمرانوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کی ضرورت ہے ان نااہل حکمرانوں کے ہوتے ہوئے ملک ترقی نہیں کرسکتا۔، ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر ہے لوگ بے روزگارہورہے ہیں مگر موجودہ حکمرانوں نے عوام کو ہمیشہ طفل تسلیاں دی ہیں، حکمران ملک سے غربت کی بجائے غریب مکائو پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔
ن لیگ عوام کے حقوق کی جنگ لڑتی رہے گی:نعمان شہزاد
Feb 03, 2022