گنداوا میں فلٹریشن پلانٹس غیر فعال‘ شہری صاف پانی سے محروم 

گنداواہ(نامہ نگار) متعلقہ حکام کی عدم توجہ، ضلعی ہیڈکوارٹر میں پینے کے صاف پانی کا حصول بھی انتہائی مشکل ہوگیا مختلف جگہوں پر نصب فلٹریشن پلانٹس غیر فعال لوگوں کو پینے کے صاف پانی کے حصول میں دشواری کا سامنا۔ تفصیلات کے مطابق شہر میں مختلف جگہوں پر پینے کے صاف پانی فراہمی کیلئے فلٹریشن پلانٹس نصب کئے گئے تھے تاکہ لوگ باآسانی صاف پانی بھر سکیں مگر افسوس یہ امر متعلقہ محکمے کی لاپرواہی کی وجہ سے یہ پلانٹس کافی عرصہ سے غیر فعال ہیں۔ عوام کا کہنا ہے بارہا متعلقہ حکام کی توجہ اس جانب مبذول کروائی مگر کوئی شنوائی تک نہیں ہوئی۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ غیر فعال فلٹریشن پلانٹس کو فعال کرکے عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنائی جائے

ای پیپر دی نیشن