خضدار (نامہ نگا)بی اینڈ آرزہری بازار کا عالیشان ریسٹ ہاؤس خستہ حالی کا شکار۔ کمروں میں بیڈ(بسترہ) ناکارہ اور برتن بھی نہ ہونے کے برابر، سولہ ملازمین میں سے چھ سات ملازمین ڈیوٹی پر حاضر ہے۔ باقی مکمل غائب ہیں۔باہر سے آنے والے مہمانوں کیلئے معتبرین گھر سے کمبل و برتن وغیرہ لاتے ہیں جو انتہائی تکلیف دہ بات ہے۔ ایکسین بلڈنگ خضدارسے گزارش ہی کہ وہ ایک ایماندار و ذمہ دار سپروائزر مکمل طور پر نورگامہ بازار زہری کے ریسٹ ہاؤس پر تعینات کرے۔ عملہ سے ڈیوٹی لینے کے ساتھ ساتھ سامان کی حفاظت بھی انکی ذمہ داری بنتی ہے۔