توانائی کی قیمتیں بڑ ھنے سے معاشی سرگرمیاں متاثر ہوں گی

 لاہور ( کامرس رپورٹر  ) تھنک ٹینک انسٹی ٹیوٹ فار پالیسی ریفارمزکے ملکی معاشی حالات پرحقائق نامہ میں کہا ہے کہ توانائی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تو پاکستان میں معاشی سرگرمیاں متاثر ہوں گی۔حکومت کو امید ہے کہ امسال گندم کی پیداوار کا ہدف حاصل کر لیا جائے گا۔      مینو فیکچرنگ اور کنسٹریکشن کے شعبے نے نمایاں ترقی کی نیز ٹریکٹروں اور کھاد کی فروخت میں اضافہ ہو ا ہے۔ حقائق نامہ کے مطابق ملک میں مانگ اور پیداوار بڑھانے کیلئے لیکویڈیٹی کا ٹیکہ لگانے کے حکومتی عمل کو سراہا اور کہا کہ حکومت کی طرف سے کچھ اہم اقدام اٹھانے کی وجہ سے ملک کے اندر معاشی سرگرمیاں بڑھانے میں مدد ملی ہے۔ آئی پی آر کے مطابق ملک کے اندر اہم معاشی اشاریوں اور سرگرمیوں کا کریڈٹ پرائیویٹ سیکٹر کو بھی جاتا ہے جو 2020سے اپنی پیداوار میں مسلسل اضافہ کر رہا ہے۔ احساس پروگرام کے تحت ایمرجنسی کیش کی منتقلی نے بھی معیشت میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن