غیر قانونی ماہی گیری روکنے کیلئے بلوچستان ساحل کو زونز میں تقسیم کرنیکا فیصلہ

Feb 03, 2022

کوئٹہ (پی پی آئی) غیر قانونی ماہی گیری روکنے کے لیے بلوچستان کے ساحل کو زونز میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان حکومت نے فیصلہ کیا کہ صوبے کی 750 کلومیٹر ساحلی پٹی کو 7 زون میں تقسیم کیا جائے گا تاکہ بڑے پیمانے پر غیر قانونی طور پر شکار کرنے والے ماہی گیروں کو روکا جا سکے۔ مذکورہ فیصلہ چیف سیکرٹری مطہر نیاز رانا کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا، دوران اجلاس مکران کے ساحل پر مچھلیوں کا غیر قانونی شکار روکنے لیے حکام اور متعلقہ اداروں کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ بھی لیا گیا۔اجلاس کے شرکا نے غور کیا کہ اگر بلوچستان کے ساحل کو 7 زونز میں تقسیم کردیا جائے تو سکیورٹی اداروں کو مجرموں کے خلاف کارروائی کرنے میں مدد حاصل ہوسکے گی۔اس موقع پر یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ غیر قانونی ماہی گیری کو روکنے کے لیے پولیس اور لیویز فورس بھی دیگر اداروں کے ہمراہ کام کریں گی۔ماہی گیر نمائندوں کا کہنا ہے کہ مکران میں بڑی پیمانے پر غیر قانونی طور پر مچھلی کا شکار کیا جارہا ہے

مزیدخبریں