اپوزیشن کو 23مارچ کی اہمیت کا ادراک ہے نہ سروکار: فیاض چوہان

Feb 03, 2022

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے )صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو 23مارچ کی اہمیت کا کوئی ادراک ہے اور نہ ہی کوئی سروکار ہے البتہ اپوزیشن احتجاج اور لانگ مارچ کو 23مارچ کے قومی دن کی خاطر ایک دو دن کے لئے موخر کر دے اس کے بعد گھوڑا بھی حاضر، میدان اور تلواریں بھی حاضر ہیں وہ بھی ادھر ہی ہیں اور ہم بھی ادھرہی ہیں بلاول زرداری وہ خراب شرلی ہے جو ہوا میں جا کر پھٹنے کی بجائے زمین پر ہی لوگوں کے کپڑوں میں پھٹتی ہے چھوٹو زرداری پیشگی یہ اعتراف کر چکے ہیں کہ23مارچ کو ہم جو مارچ کرنے جا رہے ہیں اس کی کامیابی کی کوئی ضمانت نہیں مسلم لیگ ن حکومت مخالف ہر حربے میں ناکامی کے بعد اب نواز شریف کے لئے ’’ٹاکا سابو‘‘نامی ایک ایسی نئی بیماری متعارف کروا رہی ہے وزیراعظم پاکستان عمران خان کے وژن اور وزیراعلی پنچاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں وعدوں کی تکمیل کے ساتھ تبدیلی کا سفر کامیابی سے جاری ہے پی پی 17میں گزشتہ ساڑھے3سال کے دوران2ارب روپے سے زائدلاگت کے ترقیاتی منصوبے مکمل کئے جو ہماری کارکردگی اور گڈ گورنس کی بہترین مثال ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے آفندی کالونی صادق آباد میں سوئی گیس کے منصوبے کے افتتاح کے موقع پرمنعقدہ عوامی اجتماع سے خطاب اور میڈیا گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر یونین کونسل 27کے چیئر مین الحاج اظہر اقبال ستی بھی موجود تھے جبکہ اجتماع سیراجہ ناصر محفوظ، مسعود شاہ،نوید اعوان،راجہ مختار ستی اور محمد ارشاد نے بھی خطاب کیا ۔
فیاض چوہان

مزیدخبریں