وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پنجگوراورنوشکی میں سکیورٹی فورسزکے کیمپوں پردہشت گردحملوں کی مذمت کی ہے. انہوں نے کہا کہ وہ دہشت گردوں کے حملوں کو پسپا کرنے پر سکیورٹی فورسزکوخراج تحسین پیش کرتے ہیں ,ہماری سکیورٹی فورسز الحمداللہ کسی بھی قسم کی دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں. وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے میں سکییورٹی فورسز کے عزم اورحوصلے کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ہماری سکیورٹی فورسز دہشت گردوں کو کسی بھی صورت کامیاب نہیں ہونے دے سکتی۔