ملتان(نمائندہ نوائے وقت )صوبائی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات محمد ندیم قریشی نے گزشتہ روز اپنے حلقہ انتخاب کے یوٹیلیٹی سٹور پر احساس راشن پروگرام کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ ضلع ملتان کے 84 پوائنٹس پر 15 لاکھ 50 ہزار سے زائد رجسٹرڈ گھرانے اج سے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے فول پروف طریقے سے گھی چینی اٹا اور دالوں کی خریداری کر سکیں گے جس پر انہیں ضروریات زندگی کی مختلف اشیاء پر 30 سے 40 فیصد رعایت حاصل ہو گی۔ ندیم قریشی نے کہا تحریک انصاف کی حکومت عام آدمی اور پسماندہ طبقے کی حقیقی فلاح و بہبود کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے ہم شو بازی کی بجائے حقیقی اور پائیدار اقدامات پر یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں کروڑوں رجسٹرڈ لوگ تحریک انصاف کی اس احساس راشن سکیم سے مستفید ہو سکیں گے۔ صوبائی پارلیمانی سیکرٹری نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے ویڑن کے مطابق عام آدمی کو مہنگائی کے بوجھ سے نجات دلانے کیلئے یہ پراجیکٹ ایک سنگ میل ثابت ہوگئی
ندیم قریشی
ملتان میں ساڑھے 15 لاکھ گھرانے راشن پروگرام سے مستفید ہونگے‘ ندیم قریشی
Feb 03, 2022