اطلاعات ونشریات کے وزیرچودھری فوادحسین نےاس اعتمادکااظہارکیاہے کہ وزیراعظم کے بیجنگ کےدورے سے پاکستان اورچین کے تعلقات کومزیدوسعت ملے گی۔وزیراعظم کے دورے سے قبل آج اسلام آباد میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان چین کے صدراور وزیراعظم سے ملاقاتیں کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم چین کے سرمایہ کاروں اورتاجروں سے بھی ملیں گے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کے دورے کے بعد چین سے مزید کاروباری شخصیات پاکستان آئیں گی اور اپنی صنعتیں یہاں منتقل کریں گی۔
وزیراعظم کےدورہ بیجنگ سےپاکستان اورچین کےتعلقات کومزیدوسعت ملے گی:فوادچوہدری
Feb 03, 2022 | 14:59