دنیا بھرمیں نوول کروناوائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 38 کروڑ47 لاکھ 1 ہزار 43 ہوگئی

دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس سے شدید متاثرہ ملکوں میں مصدقہ کیسز کے حوالے سے جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ مرکز نے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں جو 3 فروری کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے تک کے ہیں۔ دنیا بھرمیں نوول کروناوائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 38 کروڑ47 لاکھ 1 ہزار 43 ہوگئی۔ امریکہ 7 کروڑ56 لاکھ 80 ہزار 487 مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے، جبکہ بھارت 4 کروڑ16 لاکھ 45 ہزار128 مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرے اور برازیل 2 کروڑ 58 لاکھ 20 ہزار 745 مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ فرانس میں مصدقہ کیسز کی تعداد 1 کروڑ 99 لاکھ 98 ہزار 301 ، برطانیہ میں 1 کروڑ 76 لاکھ 32 ہزار 62 ، روس میں 1 کروڑ 19 لاکھ 36 ہزار 64 اور ترکی میں 1 کروڑ 18 لاکھ 33 ہزار 165 تک پہنچ گئی ہے۔ اٹلی میں 1 کروڑ 12 لاکھ 35 ہزار 745 اور جرمنی 1 کروڑ 4 لاکھ 74 ہزار 992 مصدقہ کیسز ہیں۔

ای پیپر دی نیشن