سری لنکا ، کو لمبو شہر کے مرطوب زمین والے سرسبز جنگلات

Feb 03, 2022 | 15:46

ویب ڈیسک

سری لنکا کا دارالحکومت کولمبو مرطوب زمین سے گھرا ہوا شہر ہے۔ جھیلوں اور ویٹ لینڈز کا آپس میں جڑا ہوا نظام کولمبو کو سبز ہ اور قدرتی نکاسی آب کا نیٹ ورک فراہم کرتا ہے۔ کولمبو کے مضافات میں واقع بیڈا گا نا ویٹ لینڈ پارک 18 ہیکٹرز پر مشتمل ایک قدرتی شہری ویٹ لینڈ ہے۔ یہ سری لنکا اور ایشیائی ویٹ لینڈز سے تعلق رکھنے والے بہت سے آبی پرندوں اور دیگر حیوانات جیسے تتلیوں، ڈریگن فلائیز اور ممالیہ جانوروں کا گھرہے۔ کولمبو کے وسط میں واقع بیرا جھیل کو شہری نخلستان کہا جاتا ہے۔ 65 ہیکٹرزپر پھیلی یہ جھیل نہ صرف ایک خوشگوار اور پرسکون منظر پیش کرتی ہے بلکہ ہلچل سے بھرپور شہری زندگی سے بھی ایک پرسکون لطف فراہم کرتی ہے۔

مزیدخبریں