اداروں کومستحکم اور میرٹ کویقینی بنانےسمیت شفافیت حکومت کی اولین ترجیحات ہیں:صدرمملکت

Feb 03, 2022 | 17:42

ویب ڈیسک

 صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ اداروں کو مستحکم اور میرٹ کو یقینی بنانے سمیت شفافیت حکومت کی اولین ترجیحات ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج لاہور میں پنجاب کے گورنر چودھری محمد سرور سے ملاقات کے دوران کیا۔ صدر  نے کہا کہ عوام کو صحت اور تعلیم سمیت تمام بنیادی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ اس سال مارچ میں پنجاب آب پاک اتھارٹی کے ایک ہزار دوسو منصوبے مکمل کئے جائیں گے۔

مزیدخبریں