وزیراعظم عمران خان چارروزہ دورے پر بیجنگ پہنچ گئے

وزیراعظم عمران خان سرمائی اولمپک کی تقریب میں شرکت اور چینی قیادت سے ملاقات کے لیے چار روزہ سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچ گئے۔

 وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ، وزیر خزانہ شوکت ترین، منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیر اسدعمر، اطلاعات و نشریات کے وزیر چودھری فواد حسین، قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر معید یوسف، مشیر تجارت عبدالرزاق داود اورچین پاکستان اقتصادی راہداری کے بارے میں معاون خصوصی خالد منصور ان کے ہمراہ ہیں۔

ای پیپر دی نیشن