ٹیکس کے نظام میں اصلاحات پرعملدرآمد نہایت ضروری ہے. صدرمملکت

صدرڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ملک میں اقتصادی استحکام یقینی بنانے کے لئے ٹیکس کے نظام میں اصلاحات پر عملدرآمد نہایت ضروری ہے۔

آج (جمعرات)لاہور میں ٹیکس کے نظام کے بارے میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی کے لئے ٹیکسوں کی ادائیگی ضروری ہے کیونکہ ٹیکس چوری سے ملکی معیشت پر برا اثر پڑتا ہے۔صدر نے کہا کہ ٹیکس وصولی کے نظام میں درستگی یقینی بنانے کے لئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ضروری ہے۔ڈاکٹر عارف علوی نے ٹیکس دہندگان کو سہولتیں فراہم کرنے اور ان شکایات کے فوری ازالے کے لئے وفاقی ٹیکس محتسب کے دفتر کی کارکردگی کو سراہا۔ادھر صدر نے آج لاہور میں کارکنان تحریک پاکستان کوطلائی تمغے دینے کی اٹھائیسویں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی تعمیر اور معاشرے میں اخلاقی اقدار کو فروغ دینے کے لئے اجتماعی کوششیں کی جانی چاہئیں۔انہوں نے ذرائع ابلاغ سے بھی کہا کہ جھوٹی خبروں کی نشاندہی کیلئے لوگوں میں شعور پیدا کریں۔اس سے پہلے صدر نے کارکنان تحریک پاکستان میں طلائی تمغے تقسیم کئے۔

ای پیپر دی نیشن