اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو باآسانی شکست دے دی

قبل ازیں اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 229 رنز بنائے تھے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 230 رنز کا ہدف دیا تھا۔اسلام آباد کے اوپنرز پال اسٹرلنگ اور الیکس ہیلز شروع سے ہی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پر حاوی رہے اور ابتدائی چار اوورز میں نصف سنچری اسکور کی، یونائیٹڈ کی پہلی وکٹ 55 رنز پر گری جب الیکس ہیلز 22 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔دوسرے اینڈ سے پال اسٹرلنگ نے دھواں دار اننگز کا سلسلہ جاری رکھا، اسٹرلنگ نے 28 گیندوں پر 58 رنز کی اننگز کھیلی۔

ای پیپر دی نیشن