تمام جماعتیں چارٹر آف اکانومی کیلئے مل بیٹھیں:صدرلاہور چیمبرکا پارٹی سربراہوں کو خط


لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر کاشف انور نے پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں بشمول پاکستان پیپلز پارٹی، پی ایم ایل این، پی ٹی آئی، جے یو آئی، جے آئی، اے این پی اور دیگر کے سربراہان کو خط لکھا ہے کہ وہ چارٹر آف اکانومی کیلئے مل بیٹھیں۔ خط میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو سخت اور کثیر جہتی اقتصادی چیلنجوں کا سامنا ہے اور لاہور چیمبر ایک اہم کاروباری معاون ادارہ ہے جو سمجھتا ہے کہ اقتصادی پالیسیوں میں تسلسل موجودہ چیلنجوں سے نمٹنے اور پائیدار اقتصادی ترقی کیلئے بہت ضروری ہے۔ لاہور چیمبر موجودہ معاشی چیلنجز سے بخوبی آگاہ ہے اور ایک چارٹر آف اکانومی تشکیل دینے کے عمل میں ہے جسے سیاسی قیادت کے ساتھ شیئر کیا جائے گا۔ لاہور چیمبر کے صدر نے کہا کہ یہ چارٹر آف اکانومی اقتصادی حکمرانی کے ایجنڈے پر اتفاق رائے پیدا کرنے میں مدد کرے گا جس پر سیاسی جماعتیں اپنے اپنے منشور کے حصے کے طور پر عمل کر سکتی ہیں۔انہوں نے زور دیا کہ سیاسی جماعتوں کے متعلقہ رہنما مذکورہ سیاسی جماعت کے معاشی ایجنڈے کو ایل سی سی آئی کے ساتھ شیئر کریں تاکہ اسے ایک متفقہ چارٹر آف اکانومی بنانے کیلئے بھی شامل کیا جاسکے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...