فیصل آباد(نمائندہ خصوصی) فیصل آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کے سابق صدر چوہدری شفیق انجم نے پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں بدترین دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خود کش دھماکہ ملک دشمن عناصر کی بزدلانہ اورظالمانہ کارروائی ہے جس سے پوری قوم اشک بار ہے ۔ مسجدمیں نماز کے دوران عبادت میں مصروف ناحق لوگوں کی جان لینے والے دہشت گردوں کا کوئی مذہب اور دین نہیں ہو سکتا ۔ انسانیت کے بدترین دشمن اورناسور ہیں ایسی دہشت گردی کرنے والے انسانیت کے کھلے دشمن ہیں ۔حکومت اس دہشت گردی کے واقعات میں ملوث عناصر کو کسی صورت معاف نہیں کرے گی اور ان کے نیٹ ورک توڑنے کیلئے تمام تر توانائیاں بروئے کار لائے گی اور دھماکہ کی شفاف تحقیقات کرانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی گی۔اس سانحہ میں ملوث دہشگردوں کو پکڑ کر نشان عبرت بنایا جائے گا ۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان کے امن کے دشمن عناصر کی دہشگردی کے ذریعے مذموم کارروائیاں قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتی ۔ پاکستان کا ہر فرد شہدا کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہے ۔