بنک الفلاح کا مالی نتائج کا اعلان،منافع 18.206 بلین روپے رہا


لاہور (نیوزرپورٹر) بنک الفلاح کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے گزشتہ روز 2023 کو منعقدہ اپنے اجلاس میں 31 دسمبر،2023 کو ختم ہونے والے سال کیلئے بنک کے مالی نتائج کی منظوری دی۔ بنک کا بعد از ٹیکس منافع گزشتہ سال کے مقابلے میں 28.1 فیصد اضافہ کے ساتھ 18.206بلین روپے رہا جس کے نتیجہ میں فی حصص آمدن 10.27 روپے رہی (2021:8 روپے فی حصص) رہی۔ حکمت عملی اور متنوع پروڈکٹ کو عملی جامہ پہنانے میں ہماری ٹیم کی غیر معمولی کارکردگی کے نتیجے میں بنک الفلاح نے 2022 میں 30.5 فیصد کی متاثر کن ڈیپازٹ نمو حاصل کی جس کے باعث ڈیپازٹ بیس 1.487 ٹریلین روپے تک پہنچ گیا۔ بنک کو ایڈوانسز کی مد میں ملنے والی رقم 765.593 بلین روپے تک پہنچ گئی جو 9.5فیصد کی نمو کو ظاہر کرتا ہے۔ مارکیٹ کو درپیش بنیادی چیلنجز کے باوجود بنک کی تمام سیگمنٹ اور پروڈکٹس میں کریڈٹ پرفارمنس شاندار رہی۔چند درجہ بندیوں کے باعث نان پرفارمنگ قرضوں کا ریشو 4.0فیصد رہا جبکہ عمومی پرووژنز سمیت نان پرفارمنگ قرضوں کی واپسی 107.6 فیصد رہی۔ مزید برآں، بنک نے غیر یقینی معاشی حالات کی روشنی میں ہائی رسک اور سیلاب سے متاثرہ کریڈٹ پورٹ فولیوسے نمٹنے کیلئے عمومی پروویژن لیا ہے جو کہ اقتصادی طور پر کمزور ہے۔ بنک کے پاس 31 دسمبر، 2022 تک 13.83 فیصد پر CAR کے ساتھ کافی سرمایہ موجود ہ ہے جو ریگولیٹری تقاضوں کے مطابق ہے۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 2.5 روپے (25 فیصد) فی حصص کے حتمی نقد منافع منقسمہ کا اعلان کیا ہے جو2.5روپے (25 فیصد) کے  عبوری نقد منافع منقسمہ کے علاوہ ہے ۔
 بنک الفلاح کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کے حوالے سے ہمیشہ آگے بڑھ کر کام کیا ہے، حالیہ تباہ کن سیلاب کے بعد کمیونٹی کی مدد کے ذریعے بینک نے جامع پروگرام شروع کئے ۔ بینک کے چیئرمین شیخ نہیان مبارک النہیان اور بورڈ آف ڈائریکٹرز نے سیلاب متاثرین کی مدد اور بحالی کیلئے 10 ملین امریکی ڈالر عطیہ کا اعلان کیا جو نجی شعبہ میں غیر معمولی اقدام ہے۔ریسکیو اور ریلیف کے کام کافی حد مکمل ہوچکے ہیں جبکہ بحالی کا کام 2023 میں مکمل ہوگا۔ سال 2023 پاکستان میں بنک الفلاح کے 25 سال پورے ہونے کا سال ہے۔ ان 25 سالوں کے دوران بینک الفلاح قومی معیشت ترقی کا ایک بڑا سہولت کار، ایس ایم ای کو قرضوں کی فراہمی کیلئے قابل بھروسہ شراکت دار، تجارت، کیش مینجمنٹ ، ترسیلات زر میں ایک نمایاں ادارہ رہا ہے۔ آج، بینک الفلاح ایک ٹیکنالوجی پر مبنی بینک ہے جو رسائی اور ڈیجیٹل شمولیت پر اسٹریٹجک توجہ مرکوز کرتا ہے۔  

ای پیپر دی نیشن