عمران امین کا ویٹ لینڈز ڈے پر راوی کا دورہ، دریائی گزرگاہ کا جائزہ 


لاہور(نیوز رپورٹر) ویٹ لینڈز ایسی رہائش گاہیں ہیں جہاں پانی ماحول اور آبی پودوںاور جانوروں کی زندگی کو منظم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے سی ای او راوی اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی عمران امین نے گزشتہ روز ویٹ لینڈز ڈے کی روشنی میں راوی سائٹ کا دورہ کیا اور دریائی گزرگاہ کا جائزہ لیا۔ دورے کے دوران، عمران امین نے کہا ہمیں اپنے ماحول کی بہتری کیلئے پانی کی آلودگی کو کم کرنا ہوگا کیونکہ وائلڈ لائف کا انحصار اسی پانی پر ہے۔ خاص طور پر مچھلیاں جو کہ قدیم زمانے سے بہت سے لوگوں کی روزی روٹی کا بنیادی ذریعہ رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پرندوں کی ماحولیات بشمول 12 پرندوں کی قسمیں جو ما ضی میں دریائے راوی سے منسلک تھیں۔ وقت کے ساتھ ساتھ تباہی کا سامنا کر رہی ہیں۔ اب اگر ہم اس عرصے میں ان کی حفاظت کرنے میں ناکام رہے تو راوی ایک ڈرین کیریئر کے سوا کچھ نہیں رہے گا۔ ہمیں گرینری اور آبی پودوں کا بھی مشاہدہ کرنے کی ضرورت ہے جس میں دریا کنارے  بسنے والی دیگر حیاتیات بھی شامل ہے۔ روڈا کا ہائیڈرولوجی اینڈ انوائرمنٹ ڈپارٹمنٹ مقامی پودوں کے تحفظ اور بحالی پر کام کر رہا ہے۔ جنگلی حیات کی رہائش کیلئے اقدامات کر رہا ہے۔ خاص طور پر کچھوؤں کیلئے جو کبھی راوی کی خوبصورتی کا پیمانہ تھے۔’’ سی ای او نے وائلڈ لائف ایکولوجی کی بحالی کے مطالعہ اور دریا میں زندگی کو واپس لانے کیلئے انتھک محنت پر انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کی کا وشوں کو سراہا۔
 اس کے علاوہ انہوں نے ٹیموں کو ہدایت کی کہ وہ آبی حیات کے ساتھ ساتھ زمین کے تحفظ کیلئے بھی نگرانی کریں۔ بعد ازاں، انہوں نے روڈا کے صنعتی زون کا دورہ کیا اور ہدایت کی کہ وہ صنعتی وئیسٹ کو کم کرنے کے طریقوں پر کام کریں جو یقیناً آلودگی کو کم کرنے اور ماحول کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔ یہ بتانا مناسب ہے کہ روڈا نے ورلڈ ویٹ لینڈز ڈے کی یاد میں ایک متاثر کن ویڈیو بھی جاری کی ہے جس کا عنوان ہے’’روڈا، ایک مکمل جہاں‘‘۔

ای پیپر دی نیشن