عامر احمد خان کا ایل ڈی اے ون ونڈو سیل کا دورہ ،شہریوں کی دادرسی کی


لاہور(خبرنگار)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل عامر احمد خان نے گزشتہ روز ایل ڈی اے ون ونڈو سیل کا اچانک دورہ کیا۔ ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے عامر احمد خان نے ون ونڈو سیل میں آئے شہریوں سے ان کے مسائل بارے دریافت کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے قائم کردہ فسلیٹیشن سیل کابھی دورہ کیا۔اس موقع پر ڈی جی ایل ڈی اے نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی اپنے مسائل کے حل کیلئے ون ونڈو سیل پر تشریف لائیں۔ ایل ڈی اے سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہا ہے۔ اوور سیز پاکستانیوں کے لیے ون ونڈو سیل میں سہولیات میں مزید اضافہ کیا جا رہا ہے۔ون ونڈو سیل میں شہریوں کو ایک ہی چھت تلے 50 سے زائد سروسز فراہم کی جارہی ہیں۔ڈی جی ایل ڈی اے نے ڈائریکٹر ون ونڈو کو ہدایت کی کہ شہریوں کے مسائل میں بلاوجہ تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ون ونڈو سیل پر تعینات عملہ ہر شہری سے عزت و احترام سے پیش آئے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...