فیروزوالہ( نامہ نگار) جے یو پی فیروزوالا کے صدرپروفیسر علامہ زوار حسین مہروی نے اپنے بیان میں پشاور پولیس لائنز مسجد خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ریڈزون پولیس قلعہ کا یہ دلخراش واقعہ پاکستانی اداروںکیلئے سوالیہ نشان ہے۔جب اتنے اہم اور حساس ادارے میں گھس کر دہشت گردی کی کارروائی ہو سکتی ہے توعوام کے جان و مال کے تحفظ کا کیا ہوگا۔
پچھلے کئی ماہ سے سی ٹی ڈی، خیبرپی کے سمیت ملک کے کئی اہم اداروں میں دہشت گردی کی کاروائیاں ہورہی تھیں اور شہری عدم تحفظ کی شکایات کررہے تھے جس پرحکومت نے خاموش اختیار کی ہوئی تھی۔ اس بدترین دہشت گردی کے واقعہ پربھی اگر سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا گیا توحالات قابو سے باہر ہوجانے کا خدشہ ہے۔