لاہور(نیوز رپورٹر)معروف ادیب اور دانشور طارق بلوچ صحرائی کی نئی کتاب ”کتبے سے تراشی زندگی “شائع ہو گئی۔ اس سے پہلے ان کی کتاب ”گونگے کا خواب “ سنجیدہ حلقوں میں پذیرائی حاصل کر چکی ہے۔ اس کتاب میں عطا الحق قاسمی اوریا مقبول جان اور ڈاکٹر کامران کی آراءشامل ہیں۔ طارق بلوچ صحرائی پاکستان میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے افسانہ نگار ہیں اوریا مقبول جان کا کہنا ہے طارق بلوچ صحرائی اپنے فن کا آپ موجد ہیں۔
دانشورطارق بلوچ صحرائی کی کتاب”کتبے سے تراشی زندگی“ شائع
Feb 03, 2023