کوئٹہ( این این آئی) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے ترجمان نے کہاہے کہ ہمسایہ ملک ایران کی طرف سے132kV جیکی گور ٹرانسمیشن لائن سے مکران کے اضلاع کو20میگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے جبکہ بجلی فراہمی کے کوٹہ میں کمی کے باعث 80میگاواٹ برقی قلت کاسامناہے جسے مکران کے تینوںاضلاع میں لوڈمینجمنٹ کے زریعے پوراکیاجارہاہے۔ ترجمان نے کہاکہ ہمسایہ ملک ایران سے بجلی کے کوٹہ میں اضافے کے بعد مکران میں بجلی کی صورتحال معمول پر آجائے گی۔جس کے بعد اضافی لوڈشیڈنگ فوری طورپرختم کردی جائے گی۔ تاہم کیسکونے ایران کی جانب سے بجلی کی بندش پر مکران کے صارفین کو پیش آنے والے زحمت پرمعذرت اور تعاون کی اپیل کی ہے۔