مرحوم جام میر محمد یوسف خان کی برسی لسبیلہ عقیدت واحترام سے منائی گئی

اوتھل (این این آئی) سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام میر محمد یوسف خان (مرحوم) کی دس ویں برسی ضلع لسبیلہ ،ضلع حب ،اوتھل، بیلہ حب اوروندر میں عقیدت واحترام سے منائی گئی،جام یوسف مرحوم ایک بلند پایہ اور عظیم لیڈر تھے قاریب میں مقررین کا خطاب۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام میر محمد یوسف خان (مرحوم) کی 10ویں برسی ضلع لسبیلہ اور ضلع حب شہروں بیلہ حب، وندر، کی طرح ضلع لسبیلہ کے صدرمقام اوتھل کے ڈسٹرکٹ کونسل ہال اور حاجی امام بخش دودا گوٹھ موضع بنودی میں عقیدت و احترام سے منائی گئی۔تقریب میں سیاسی سماجی رہنماؤں، افسران ، عمائدین شہر، کارکنان اور شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس سلسلے میں اوتھل میں جام گروپ کی جانب سے مختلف مقامات قرآن خوانی اور دعائے یہ تقاریب رکھی گئیں اور لنگر بھی تقسیم کیا گیا ۔

ای پیپر دی نیشن