اوستہ محمد میں امراض قلب سے اموات میں اضافہ‘ عوام پریشان

Feb 03, 2023


اوستہ محمد(این این آئی)امراض قلب میں تشویشناک اضافہ‘گذشتہ تین ہفتوں کے دوران اوستہ محمد اور گردونواح میں کا دورہ پڑنے سے ایک درجن سے زائد صحت مند افراد اچانک موت کے منہ میں چلے گئے‘ امراض قلب مرکز کے قیام کا مطالبہ زور پکڑ گیا ۔رپورٹ کے مطابق امراض قلب سے اموات کی شرح میں اضافے کی وجوہات جاننے سے ماہرین امراض بھی قاصر ہیں تاہم بعض حلقوں کی جانب سے کی جانے والی قیاس آرائیوں کے مطابق کرونا وائرس پھیلنے کے بعد دل کے امراض میں اضافہ ہو گیا ہے ۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس خون میں شامل ہو کر گلٹیاں بنانے کا سبب بن رہا ہے جس سے دل کے والو بند ہونے سے اچانک موت واقع ہوجاتی ہے ڈاکٹروں نے لوگوں کو اپنا طبی معائنہ کرانے بالخصوص ماہرین امراض قلب سے مکمل چیک اپ کرانے کا مشورہ دیا ہے۔ عوامی حلقوں نے صوبائی حکومت اور محکمہ صحت بلوچستان سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع اوستہ محمد میں امراض قلب کا مرکز قائم کرنے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں۔

مزیدخبریں