امپورٹڈ حکومت نے غریبوں سے جینے کا حق چھین لیا ،صفیہ کاکڑ 

Feb 03, 2023

کوئٹہ( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف ڈسٹرکٹ کوئٹہ ویمن ونگ کی صدر صفیہ کاکڑ کی قیادت میں پی ٹی آئی ویمن ونگ کی جانب سے مہنگائی کے خلاف کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔جس میں خواتین نے مہنگائی کے خلاف پلے کارڈز اٹھائے رکھے تھے اس موقع پی ٹی آئی ڈسٹرکٹ ویمن ونگ کی صدر صفیہ کاکڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ امپورٹڈ و نااہل حکومت نے پاکستان کے غریب اور متوسط طبقے سے جینے کا حق تک چھین لیا ہے آج پاکستانی عوام بنیادی ضرویات زندگی، آٹا، گھی ، چینی ، دوائی وغیرہ خریدنے تک کی سکت نہیں رکھتی اگر یہی سلسلہ جاری رہا تو لوگ اجتماعی خودکشی کرنے پر مجبور ہوجائیں گے لیکن اس کے باوجود امپورٹڈ ، نااہل اور کرپٹ حکومت اپنے کرپشن کے کیسز ختم کرنے اور اپنی تجوریاں بھرنے میں مصروف عمل ہے جسکے خلاف آج ہم عورت ذات بھی سراپا احتجاج ہے ۔

مزیدخبریں