اوستہ محمد(این این آئی)ڈسٹرکٹ پریس کلب جعفرآباد کے صدر سینئر صحافی دھنی بخش مگسی کے خلاف بے بنیاد مقدمے میں گرفتاری پر نصیر آباد ڈویژن کے صحافیوں کا احتجاج انکے خلاف من گھڑت الزامات کے تحت درج ایف آئی آر پولیس تفتیش میں خارج کر دی گئی ۔تھانہ ڈیرہ اللہ یار سے انہیں رہا کرنے پر اوستہ محمد ڈیرہ مراد جمالی صحبت پور مانجھی پور حمید آباد بھاگ جھل مگسی پریس کلب اور کچھی دھاڈر پریس کلب کے اراکین نے مبارکباد دی اس موقع پر پریس کلب میں نصیر آباد ڈویژن کے تمام پریس کلبوں کے اراکین اور عہدے داروں کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سینئر صحافی دھنی بخش مگسی پر مخالف فریق کی جانب سے عائد کی گئی بے بنیاد الزامات پر جھوٹی ایف آئی آر درج کرنے کی مذمت کی گئی۔مقررین نے صحافیوں کے لئے رہائشی کالونی میں پلاٹس کی الاٹمنٹ کے مطالبات کئے جبکہ سیلاب میں گھر بار سے محروم ہونے والے صحافیوں کو امدادی رقم نہ ملنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا گیا کہ مقامی انتظامیہ کی جانب سے نقصانات کی سروے رپورٹ ڈی جی پی ڈی ایم اے اور متعلقہ اداروں کو بھجوائی گئی ہیں تاہم اب تک کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی وزیر اعلیٰ بلوچستان اور چیف سیکریٹری سے اپیل کی گئی کہ اس ضمن میں فوری اقدامات کئے جائیں۔
آزادی صحافت پر قدغن کسی صورت برداشت نہیں کرینگے ،حاجی محمد وارث دیناری
Feb 03, 2023