پشاور خودکش دھماکہ ملکی سا  لمیت کے خلاف مکروہ سازش ہے،علی طاہر


کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ بلوچستان کے کوآرڈینیٹر علی طاہر نے پشاور خودکش بم دھماکے کی شدید مذمت  کی ہے۔ انہوں نے شہداء کے لواحقین سے تعزیت کی اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ علی طاہر کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے اپنے ناپاک عزائم کی تکمیل کیلئے ایک مرتبہ پھر پولیس کو نشانہ بنایا ‘یہ واقعہ پاکستان کی سالمیت کے خلاف ایک مکروہ سازش ہے۔دہشت گرد ایسی کارروائیوں سے ہماری بہادر سکیورٹی فورسز کو نہ تو خوفزدہ کر سکتے ہیں اور نہ ہی پاکستانی قوم کے حوصلے پست کر سکتے ہیں پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد اور اپنی سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے‘ ہم آخری دہشتگرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے اور انشاء اللہ اس جنگ میں فتح و نصرت ہماری ہوگی پوری قوم اپنے شہداء کو سلام پیش کرتی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن