فیروزوالہ( نامہ نگار ) نواحی گاؤں جھنڈے والا میں سابقہ دشمنی کی بنا پر موٹر سائیکلوں سواروں دوسگے بھائیوں عزیز اور زبیر نے اپنے ساتھیوں کی مدد سے جدید اسلحہ سے فائرنگ کرکے اپنے مخالف اللہ رکھا ڈوگر کو ہلاک کر دیا حملہ آور فرار ہوگئے۔جھنڈے والا کا رہائشی اللہ رکھا ڈوگر اپنی بیوی اور بچوں کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر شیخوپورہ کی طرف جا رہا تھا۔ جھنڈے والا کے قریب پہنچا تو گھات لگائے موٹر سائیکلوں سواروں عزیز احمد میں اپنے بھائی زبیر اور عرفان مرجو وغیرہ نے جدید اسلحہ سے فائرنگ کرکے اسے ہلاک کر دیا ۔ مقتول کی بیوی اور بچے محفوظ رہے۔ حملہ آور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے ۔ شرقپور پولیس نے مقتول کی بیوی صائمہ بی بی کی رپورٹ پر ملزموں کے خلاف قتل کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا ۔پولیس نے مقتول کی نعش کو قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے بھجوا دی۔
ملزمان اور مقتول کے درمیان سابقہ رنجش اور مقدمہ بازی بتائی گئی ہے۔