نئی دہلی(آئی این پی)بھارت میں گھریلو تنازع پر سفاک ماں نے تین بچوں کو زہر دے دیا جس سے تینوں بچے ہلاک ہو گئے،بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست اتر پردیش کے شہر کیرانہ میں پیش آیا جہاں ایک خاتون نے گھریلو جھگڑوں سے تنگ آکر مبینہ طور پر اپنے بچوں کو زہر دیا،پولیس نے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ خاتون نے بچوں کو دودھ میں زہر دے کر پلایا جس سے اس کا 8سالہ بیٹا موقع پر ہی دم توڑ گیا جب کہ 4اور 2سالہ بچے اسپتال پہنچ کر اپنا دم توڑ گئے،پولیس کے مطابق بچوں کا باپ ملازمت کی غرض سے دہلی شہر میں مقیم ہے اور واقعے کی اطلاعات ملتے ہی وہ گھر پہنچ گیا، اس نے ساس اور بیوی کے خلاف مقدمہ درج کرایا،پولیس کا کہنا تھاکہ خاتون کو حراست میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
بھارک سفاک ماں
بھارت،گھریلو تنازعہ پر سفاک ماں نے تین بچوں کو زہر دے کر مار ڈالا
Feb 03, 2023