واشنگٹن (این این آئی+ آئی این پی) امریکی تفتیشی ادارے (ایف بی آئی) نے امریکی صدر جو بائیڈن کے گھر کی تلاشی لی ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق ڈیلاویئر میں واقع گھر کی 4 گھنٹے تلاشی لی تاہم کوئی خفیہ دستاویزات برآمد نہیں ہوئیں۔ گزشتہ 3ماہ کے دوران صدر جو بائیڈن کے دفتر اور رہائش گاہ سے خفیہ دستاویزات برآمد ہوئی تھیں اور یہ تلاشی بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ امریکی صدر جو بائیڈن کے وکیل نے بیان میں کہا کہ تلاشی کے لیے صدر کی رضامندی لی گئی تھی۔ ایف بی آئی کے ایجنٹس ان کے گھر کے چھاپے میں کچھ مواد اور ہاتھ سے لکھے نوٹس جائزے کیلئے ساتھ لے گئے ہیں۔ وکیل کے مطابق قبضے میں لی گئی دستاویزات جوبائیڈن کے نائب صدارت دور کی ہیں۔
بائیڈن گھر تلاشی