رواں مالی سال کے 7 ماہ، تجارتی خسارہ 32 فیصد کم ہو گیا: ادارہ شماریات 


اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ادارہ شماریات نے موجودہ مالی سال کے پہلے 7 ماہ کے تجارتی اعدادوشمار کی رپورٹ جاری کر دی۔ ادارہ شماریات کے مطابق پہلے 7 ماہ میں تجارتی خسارے میں 32 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ جولائی تا جنوری تجارتی خسارہ 19 ارب 63 کروڑ ڈالر پر آ گیا۔ گزشتہ سال اسی مدت میں تجارتی خسارے کا حجم 26 ارب 85 کروڑ ڈالرز تھا۔ سات ماہ میں برآمدات 7.16 کمی سے 16 ارب 46 کروڑ ڈالرز رہیں۔ درآمدات کا حجم 22.53 فیصد کمی سے 63 ارب 10 کروڑ ڈالر رہا۔ دسمبر کی نسبت جنوری میں ملکی برآمدات میں 4.31 فیصد کمی سے 2 ارب 21 کروڑ ڈالرز رہیں۔ جنوری 2022ء کے مقابلے  گزشتہ ماہ برآمدات میں 13.42 فیصد کمی آئی ۔
تجارتی خسارہ کم 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...