اسلام آباد(خبرنگار+ آئی این پی ) ملک بھر میں کرونا کے مثبت کیسز کی شرح میں کمی، 9 مریضوں کی حالت نازک ہے۔قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ )کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 698 کرونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 19 افراد کے کرونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ اس طرح 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کرونا ٹیسٹ کی شرح 0.40 فیصد رہی ہے، مزید برآں اس دوران کرونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 09 مریضوں کی حالت نازک ہے۔
کرونا