تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر، ریلوے پریم یونین کے ملک بھر میں مظاہرے 


لاہور (سٹاف رپورٹر) پاکستان ریلوے پریم یونین سی بی اے کے زیر اہتمام ہزاروں ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیرکے سلسلے میں  گزشتہ روز  پشاور، راولپنڈی، لاہور، خانیوال، ملتان، رحیم یار خان، روہڑی، نواب شاہ، کوئٹہ، کراچی، دالبندین، کندیاں اور مچھ ریلوے سٹیشن پر مزدوروں نے احتجاجی مظاہرے کیے۔ لاہور ڈویژن میں بڑا جلسہ ہوا جس کی صدارت شیخ فیاض احمد شہزاد نے کی۔ ہیڈکوارٹر ڈویژن کے صدر ناصر خان اور چیئرمین ظفر اقبال چوہدری نے بھی خصوصی شرکت کی۔  زونل صدر رانا اسلم، طاہر گجر، اسد اعوان، چوہدری اعظم اور افتخار علی خان نے اپنے ساتھیوں سمیت شرکت کی۔ لاہور ڈویژن کے سینئر نائب صدر محمد جمیل ملک، آرگنائزر حاجی عبدالعزیز مدنی اور سیکرٹری خضرحیات بیگ نے خطاب کیا۔ اس موقع پر لاہور ڈویژن کے صدر شیخ فیاض احمد شہزاد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے کا مزدور اپنے مسائل کے حل کیلئے اٹھ کھڑا ہوا ہے۔ ہم باشعور لوگ ہیں اور پر امن طریقے سے اپنے مطالبات منوانا چاہتے ہیں۔ اسے ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے اور ہمیں بروقت تنخواہیں ادا کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ آسانیاں اور مشکلات برابری کی بنیاد پر آپس میں تقسیم کر دی جائیں۔ جب تک ریلوے کے مزدوروں کی تنخواہیں اور بیواؤں کے واجبات بروقت ادا نہیں ہوتے تب تک وزراء کی تنخواہیں بھی بند کر دی جائیں۔
ریلوے مظاہرے 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...