سیدوالا: پولیس کی کارروائی‘ اشتہاری گرفتار


سید والا(نامہ نگار) پولیس نے قتل کے الزام میں مطلوب اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق محلہ راجپوتاں سیدوالا کا رہائشی سید ملازم حسین شاہ نے 15 اپریل 2022 کو گھریلو ناچاکی پر اپنی ساس سمیرا باقر کو آہنی ٹوکہ کے واروں سے قتل کر دیا اور فرار ہو گیا تھا۔ تھانہ سیدوالا کے ایس ایچ او رانا سجاد اکبر نے دیگر پولیس پارٹی کے ہمراہ گزشتہ روز ضلع فیصل آباد کے ایک گاؤں سے اسے گرفتار کرلیا۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...