شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن)کے ضلعی رہنما سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل و امیدوار پی پی 142 خان جہانزیب خان نے کہا ہے کہ ہر بات پر یوٹرن لینا پی ٹی آئی کا وطیرہ رہا ہے انتخابات سے قبل یہ اپنے فوری الیکشن کے مطالبہ پر بھی یوٹرن لے لیں گے کیونکہ یہ آگاہ ہیں کہ شکست ان کا مقدر اور فتح و نصرت ن لیگ کے حصہ میں آئے گی، پی ٹی آئی کا مستقبل عمران خان کی قیادت میں تاریک نظر آرہا ہے۔