شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی+ نمائندہ نوائے وقت ) تحریک انصاف کے رہنما وامیدوار پی پی 139 میاں منور اقبال نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکمرانوں نے غریب کا جینا محال کر دیا ہے آئی ایم ایف سمیت پوری دنیا سے قرضے مانگنے کے باوجود مہنگائی دن بدن بڑھ رہی ہے ہمارا وزیر خزانہ کہتا تھا خود کشی کرلوں گا آئی ایم ایف کے پاس نہیں جاؤں گا مگر آج جو کچھ ہورہا ہے ملک وقوم کے مفادات کیلئے نہیںہے۔