ناہرا برادران کی گورنر پنجاب سے ملاقات،سیاسی تبادلہ خیال


نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) ناہرا برادران کی گورنر پنجاب سے ملاقات تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن سے مسلم لیگ (ن) کے راہنماء حاجی مدثر قیوم ناہرا سابق ایم این اے، چوہدری مظہر قیوم ناہرا سابق چیئرمین ضلع کونسل گوجرانوالہ، چوہدری فلک شیر چٹھہ اور محمد ارشاد کمبوہ نے ملاقات کی جس میں پنجاب اور علاقائی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ناہرا برادران نے گورنر پنجاب کو علاقائی مسائل سے آگاہ کیا اور ان کے حل کے لئے گورنر پنجاب سے اپنا آئینی کردار ادا کرنے کی درخواست کی جس پر گورنر نے انہیں اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا انہوں نے ناہرا برادران کی عوامی مسائل کے حل میں دلچسپی کو سراہتے ہوئے ان کی کارکردگی کی تعریف کی۔

ای پیپر دی نیشن