حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت)سماجی تنظیمیں باہمی اشتراکِ عمل قائم کر کے انتخابی اصلاحات کے ایجنڈے پر قابلِ ذکر کردار اد ا کر سکتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی کنوینر فافن ساجد علی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر کنوینر ظفر ملک نے کہا کہ شاہ حسین نیٹ ورک کواپنی سطح پرشہریوں کے مابین جمہوری رویوں کے فروغ کو اپنا نصب العین بنا نا چاہئے۔ تفصیل کے مطابق شاہ حسین ریجنلنیٹ ورک کی ریجنل کونسل کا پانچواں اجلاس کنوینر ظفر ملک کی صدارت میں منعقد ہوا ۔جبکہ شہزاد حیدر خان نے سہولت کاری کی ذمہ داریاں سرانجام دیں۔اجلاس میںفافن کے صوبائی کنوینر ساجد علی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ شہزاد حیدر خان نے بتایاکہشاہ حسین ریجنل نیٹ ورک 29ستمبر 2021ء کو تشکیل پایا جو مینجمنٹ تنظیم کے ذریعے فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک کی طرف سے جاری کردہ ہدایات پر عملد درآمد کا پابندہے۔ شاہ حسین ریجنل نیٹ ورک ایک غیر رجسٹرڈ نیٹ ورک ہے تا ہم اسیسنگت ڈویلپمنٹ فائونڈیشنکی سرپرستی حاصل ہے۔ فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک 2006 سے ا نتخابات سے متعلق انتخابی عمل کامشاہدہ کرنیوالی پاکستانی تنظیموں پر مبنی مستند،غیر جانبدار ملک گیر نیٹ ورک ہے۔