گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) گزشتہ روز فرید ٹائون میں برقعہ پوش 13سالہ بیٹے ساون نے مبینہ غیرت کے نام پر اپنی ماں نازیہ بی بی کو فائرنگ کرکے قتل جبکہ خالہ کو شدید زخمی کر دیا تھا جس پر تھانہ سیٹلائٹ ٹائون پو لیس نے مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے کمسن ملزم کو نامزد اور اسکے والد سلیم کو مشورہ کی ایماء میں نامزد کیا ہے جبکہ پولیس نے ماں کے قاتل کو عدالت میں پیش کرکے چار روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی ، اس دوران عدالت نے کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ملزم ساون کا 2روزہ جسمانی ریمانڈ دیکر اسے پو لیس کے حوالے کر دیا ، ملزم کا والد تا حال فرار ہے جسکی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔